Aaj News

پارلیمان کے پہلے سال کی کارکردگی پر پلڈاِٹ رپورٹ جاری، کونسا وزیر سب سے متحرک رہا؟

محسن نقوی کا سب سے آخری نمبر، 10 اجلاسوں میں صرف 12 منٹ خطاب
شائع 25 فروری 2025 09:00am

پلڈاٹ نے پارلیمان کے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سب سے نمایاں وزیر رہے۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے 157 میں سے 89 اجلاسوں میں شرکت کی اور 17 گھنٹے سے زائد وقت تک ایوان میں گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے 69 سیشنز میں شرکت کی اور ساڑھے پانچ گھنٹے تک پارلیمان میں اظہار خیال کیا۔ عطا تارڑ بولنے کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر رہے، انہوں نے 63 اجلاسوں میں شرکت کے ساتھ ساڑھے چار گھنٹے بات کی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریباً چار گھنٹے گفتگو کی، تاہم وہ صرف 35 سیشنز میں شریک ہوئے۔ ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے 32 اجلاسوں میں شرکت کے باوجود ڈھائی گھنٹے تک پارلیمان میں بات کی اور پانچویں نمبر پر رہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی پارلیمانی امور میں سب سے کم متحرک رہے، انہوں نے پورے سال میں صرف 10 اجلاسوں میں شرکت کی اور 12 منٹ خطاب کیا۔

رپورٹ کے مطابق، وزیر بحری امور قیصر شیخ نے 67 اجلاسوں میں شرکت کی، لیکن وہ صرف 31 منٹ ہی بول سکے، جس کے باعث وہ درجہ بندی میں 17ویں نمبر پر رہے۔

پلڈاٹ کی رپورٹ ایوان میں حاضری اور بولنے کے دورانیے کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے، جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کابینہ کے سب سے بااثر اور مؤثر رکن کے طور پر ابھرے ہیں۔

National Assembly

PILDAT Report