Aaj News

داعش کی مدد کا الزام، کینیڈا میں قید پاکستانی نوجوان امریکا حوالگی کیلئے راضی

ملزم دہشت گردی کے الزام میں امریکہ کو مطلوب تھا
شائع 24 فروری 2025 03:27pm

اونٹاریو سے تعلق رکھنے والا پاکستانی نوجوان امریکی شہر نیویارک میں یہودی اداروں کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے پر دہشت گردی کے الزام میں امریکہ کو مطلوب تھا، کو واپس امریکہ بھیجنے پر رضامند ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں مقیم 20 سالہ پاکستانی نوجوان محمد شاہ زیب خان کو داعش کی مدد کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

محمد شاہ زیب خان کو شاہ زیب جدون کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،جسے نیویارک کی جانب سے شکایت پر کینیڈا میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بیس سالہ محمد شاہ زیب خان نے بروکلین میں ایک یہودی مرکز میں ر خود کار اور نیم خود کار ہتھیاروں کے ذریعے قتل عام کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

داعش کی مدد کا الزام، کینیڈا میں پاکستانی نوجوان کیسے گرفتار کیا گیا؟

رپورٹ کے مطابق مونٹریال میں آج سپریم کورٹ کی مختصر سماعت کے دوران 20 سالہ پاکستانی نوجوان محمد شاہ زیب خان نے مقدمے کی سماعت کے لیے امریکہ بھیجے جانے پر رضامندی ظاہر کی۔

شاہ زیب کو امریکی حکام کے حکم پر 4 ستمبر کو اورمسٹاؤن، کیوبک میں گرفتاری کے بعد سے جیل بھیج دیا گیا تھا

امریکی حکام نے محمد شاہ زیب پر داعش کو مالی مدد اور وسائل فراہم کرنے کی کوشش کا بھی الزام عائد کیا تھا۔

ملزم کو آنے والے ہفتوں میں عدالتی ٹرائل کیلئے نیویارک حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Pakistani national

accused

Accused Absconding

NYC terror plot

against Jews

agrees to extradition