جوڈیشل کمیشن کے رکن ایڈووکیٹ اختر حسین مستعفی، نیا ممبر کون ہوگا؟
جوڈیشل کمیشن کے رکن اور سینئر وکیل اختر حسین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اختر حسین نے اپنا استعفیٰ چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس یحییٰ آفریدی کو بھجوا دیا ہے۔
اختر حسین پاکستان بار کونسل کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے رکن نامزد کیے گئے تھے، تاہم حالیہ دنوں میں ججز کے تبادلوں اور سنیارٹی سے متعلق معاملات پر اختلافات کے باعث انہوں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر حسین پاکستان بار کونسل کے مؤقف سے اتفاق نہیں کرتے تھے، جس کے باعث انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان بار کونسل کی طرف سے جوڈیشل کمیشن کے نئے ممبر کیلئے اہم اجلاس 26 فروری کو طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ممبر جوڈیشل کمیشن کیلئے سینئر وکیل احسن بھون کو نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔