Aaj News

کراچی میں خواتین مصوروں کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد

43 باصلاحیت خواتین مصوروں فن پارے رکھے گئے۔
شائع 23 فروری 2025 07:47pm
Art exhibition of female artists’ works held in Karachi - Aaj News

کراچی میں خواتین مصوروں کے فن پاروں کی نمائش ہوئی، تخیل اور رنگوں کے حسین امتزاج نے سب کو مسحور کردیا۔

کراچی میں Feminists Charisma V کے نام سے آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا، جہاں 43 باصلاحیت خواتین مصوروں کے فن پارے رکھے گئے۔

یہ صرف رنگ نہیں، جذبات ہیں، کہانیاں ہیں، عورت کی تخلیقی سوچ کا حسین اظہار۔ وومن امپاورمنٹ کمیٹی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی۔

چیئرپرسن چاند گل شاہ نے نمائش کا افتتاح کیا۔

نمائش میں شریک شہریوں کا کہنا تھا کہ افشین وقاص، آمنہ وقاص، انیقہ فاطمہ، عروشہ جاوید سمیت دیگر کے فن پارے اپنی مثال آپ ہیں۔

نمائش میں فطرت، زندگی اور عورت کے جذبات کو نہایت خوبصورتی سے کینوس پر پیش کیا گیا ہے۔

karachi