20 برس بعد اسرائیل کی قید سے رہا ہونیوالا فلسطینی قیدی گھر کی چھت سے گر کر جاں بحق
مشرقی القدس کے قصبے العیساویہ میں رہائی پانے والا فلسطینی قیدی ہفتے کے روز اپنے گھر کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
فلسطینی نیوز اینڈ انفارمیشن ایجنسی (وفا) کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایڈیٹر نائل سلامہ عبید مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبے العیساویہ میں اپنے گھر کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ نائل سلامہ عبید کو گزشتہ ہفتے جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے چھٹے تبادلے کے تحت رہا کیا گیا تھا۔
اسرائیلی یرغمالی نے رہائی کے وقت حماس کے جانبازوں کے ماتھے چوم لیے، ویڈیو وائرل
نائل سلامہ نے 21 سال اسرائیلی جیل میں گزارے تھے۔ نائل سلامہ عبید القسام بریگیڈ کے رکن تھے۔
رپورٹ کے مطابق انہیں 2004 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نائل سلامہ کو 7 مرتبہ عمر قید اور 30 سال اضافی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔