Aaj News

برطانیہ بمقابلہ آسٹریلیا: میچ سے قبل سفارت خانے آمنے سامنے آگئے

میچ سے پہلے برطانوی اور آسٹریلوی ہائی کمیشنز کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی
شائع 22 فروری 2025 02:43pm

چیمپیئنز ٹرافی کا فتور ہر ایک کے سر چڑھ کر بولنے لگا ہے، جہاں عام شہری اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کر رہے ہیں، وہیں حکومتی لیول پر بھی میٹھی تکرار دیکھنے کو ملی۔

آج برطانیہ اور آسٹریلیا کے میچ سے پہلے برطانوی اور آسٹریلوی ہائی کمیشنز کے درمیان ہلکی پھلکی کشیدگی دیکھنے کو ملی۔

دونوں نے ازراہ مزاح طعنے زنی کے دوران اپنے اپنے کارناموں کا ذکر کیا۔

’دلہن ناراض ہوتی ہے تو ہوتی رہے‘، دولہا برات چھوڑ کر قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے شین وارن کی 1993 میں گیٹنگ کو کرائی گئی ”بال آف سینچری“ یاد دلائی، تو جواب میں برطانوی ہائی کمشنر نے 2019 میں اسٹوکس کے ہیڈنگلے کارنامے کو معجزہ قرار دیا۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے گل کرسٹ کی 57 بالز پر سینچری کا ذکر کیا تو برطانوی ہائی کمشنر نے بوتھم کی پوری 81 سیریز یاد دلا دی۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے چھ ورلڈ کپ جیتنے پر فخر کا اظہار کیا تو جواب میں برطانوی ہائی کمشنر نے انہیں یاد دلایا کہ کھیل انہی کے ملک کی ایجاد ہے۔

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ منسوخ ہونے کا خدشہ، بارش کا امکان؟

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے بیرسٹو میں کیری کی اسٹمپنگ یاد دلائی تو برطانوی ہائی کمشنر نے اسے حد پار کرنا قرار دیا اور کہا کپ پاکستان نے پچھلے سال تمہیں او ڈی آئی سیریز میں بری طرح ہرایا تھا اور ہم اس میچ میں منہ توڑ جواب دیں گے۔

England vs Australia

Icc Champions Trophy 2025