Aaj News

انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونیوالے فخر زمان پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے، ویڈیو وائرل

فخر زمان میچ میں ان فٹ ہونے پر بوجھل دل کے ساتھ ڈریسنگ روم پہنچے اور سر جھکا کر روتے رہے
شائع 21 فروری 2025 11:57am

انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر فخر زمان پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن پاکستان کو نیوزی لینڈ کیخلاف شکست ہوئی۔ کیوی ٹیم نے قومی ٹیم کو 60 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ہی میچ میں ان فٹ ہونے پر بوجھل دل کے ساتھ ڈریسنگ روم پہنچے اور سر جھکا کر روتے رہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ شاہین آفریدی اور دیگر کھلاڑی فخر زمان کو حوصلہ دے رہے ہیں۔

فخر زمان کیسے انجرڈ ہوئے؟

اس میچ میں فخر زمان فیلڈنگ کے دوران پہلے اوور میں ہی انجری کا شکار ہوگئے تھے، فخر کو 2 مرتبہ میدان سے باہر جانا پڑا تھا اور فوری علاج کے بعد وہ دوبارہ میدان میں آئے پھر اننگز کے آخر تک انہوں نے فیلڈنگ کی۔

بعد ازاں پاکستان کی اننگز کے دوران فخر زمان چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے لیکن وہ بیٹنگ کے دوران بھی تکلیف میں دکھائی دیے اور 41 گیندوں پر 24 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

اس میچ کے بعد فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے اور ان کی جگہ ٹیم میں امام الحق کو شامل کرلیا گیا ہے۔

Crying video

Fakhar Zaman Injury

out from ct 2025