Aaj News

وائرل ٹرینڈ کیلئے خود کو ’تتلی کا انجیکشن‘ لگانے والا نوجوان ہلاک

نوجوان نے یہ غیر معمولی تجربہ کرنے کے بعد الٹیاں شروع کر دیں
شائع 20 فروری 2025 03:17pm

برازیل کی شمال مشرقی ریاست باہیا کے علاقے پلانالٹو میں 14 سالہ نوجوان کی درد ناک موت ہوئی جس نے مبینہ طور پر ایک آن لائن چیلنج کے تحت مردہ تتلی کو پانی میں ملا کر خود کو انجیکشن لگایا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیوی نونس موریرا نے یہ غیر معمولی تجربہ کرنے کے بعد الٹیاں شروع کر دیں اور لنگڑانے لگا جس پر اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں کو اس نے بتایا کہ اس نے ایک کیمسٹ سے لا کر ایک مردہ مونارک تتلی کو پانی میں گھولا اور اس محلول کو اپنی دائیں ٹانگ میں انجیکٹ کر لیا۔

خوبصورتی کا ٹائٹل حاصل کرنے والی امریکی دوشیزہ کار حادثے میں ہلاک

حالت بگڑنے پر اسے فوری طور پر ریاست کے تیسرے بڑے شہر وٹوریا دا کونکیستا کے ایک بڑے ہسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد وہ موت کے منہ میں چلا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق داوی نے مرنے سے قبل اس بات سے انکار کیا کہ وہ کسی سوشل میڈیا چیلنج کا شکار ہوا تھا لیکن مقامی پولیس نے پوسٹ مارٹم کے نتائج کا انتظار کرتے ہوئے اس معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

گردن پر 270 کلو وزنی راڈ گرنے سے بھارتی گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ہلاک

ماہرین کا کہنا ہے کہ تتلیوں میں کئی پیچیدہ کیمائی مواد موجود ہوتے ہیں، جن کی مکمل تحقیق نہیں ہوئی، اور بعض اقسام زہریلی بھی ہو سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق مونارک تتلی ایک مخصوص پودے کا زہریلا مادہ جذب کرتی ہے جو اسے شکاریوں کے لیے بدذائقہ بناتا ہے، لیکن عام طور پر یہ مادہ انسانوں کے لیے خطرناک یا جان لیوا نہیں ہوتا۔

dies

Brazilian teen

injecting butterfly into veins

cops suspect viral challenge