امریکہ میں مزید دو طیارے ہوا میں ٹکرا گئے
امریکی ریاست ایریزونا میں ایئر پورٹ پر فضا میں 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔
امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو چھوٹے طیارے سیسنا 172S اورLancair 360 MK II بدھ کی صبح ایک رن وے کے قریب ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس طیارہ حادثے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے، دونوں چھوٹے طیارے ایک انجن پر مشتمل تھے۔
ٹورنٹو ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ الٹ گیا، حادثے میں ایک بچے سمیت 18 مسافر زخمی
رپورٹ کے مطابق دونوں جہازوں میں دو دو افراد سوار تھے، زخمیوں کی حالت کے بارے میں اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔
امریکا میں ایک اور فضائی حادثہ، فلاڈیلفیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت فوری طور پر سامنے نہ آسکیں جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل امریکہ میں کئی طیارہ حادثے رونما ہوئے جن میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔