Aaj News

امریکی بینک اربوں ڈالر کا سونا لندن کے بینکوں سے نکال کر نیو یارک منتقل کرنے لگے، وجہ کیا ہے؟

اس حوالے سے اہم انکشاف ہوا ہے
شائع 18 فروری 2025 11:04am

امریکی بینکس تیزی سے اربوں ڈالر مالیت کا سونا لندن کے بینکوں سے نیویارک منتقل کر رہے ہیں کیونکہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یورپ پر ٹیرف کی دھمکیوں کے بعد عالمی تجارتی جنگ کے بارے میں فکر مند ہیں۔ سونے کی اس بڑی مقدار نے امریکی انتخابات سے لے کر اب تک امریکہ کے سونے کے ذخائر کو دوگنا کر دیا ہے، جو کہ 50 بلین ڈالر سے بڑھ کر 106 ڈالر بلین تک پہنچ گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی تیزی سے منتقلی بنیادی طور پر ٹرمپ کے ٹیرف کی دھمکیوں کی وجہ سے کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے دسمبر سے لندن میں سونے کی قیمتوں میں تقریباً 20 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ تاجروں کو یہ خدشہ بھی ہے کہ ٹرمپ سونے پر محصولات عائد کر سکتے ہیں جس سے امریکہ میں سونے کی مانگ میں اضافہ ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق جے پی مورگن اور ایچ ایس بی سی جیسے بڑے بینک اپنی سرمایہ کاری کے نقصانات کو پورا کرنے کے لیے لندن سے نیویارک سونا منتقل کر رہے ہیں۔ اس وقت لندن کے مقابلے نیویارک میں سونے کی قیمت زیادہ ہے۔ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق، نتیجے کے طور پر، لندن میں سونے کی کمی ہے، اور ڈیلیوری کا وقت چند دنوں سے چار سے آٹھ ہفتوں تک چلا گیا ہے۔

ٹرمپ کی تجارتی جنگ میں تیزی، شراکت داروں پر باہمی ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان

رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے، ٹرمپ نے اسٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد درآمدی ٹیکس لگانے کا اعلان کیا، جس سے خدشہ پیدا ہوا کہ ٹرمپ سونے پر بھی محصولات عائد کریں گے۔

ڈپٹی گورنر سر ڈیو رامسڈن نے کہا کہ لندن اور نیویارک میں سونے کی قیمتوں میں بڑے فرق کی وجہ سے بینک آف انگلینڈ کو ہزاروں درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ نیویارک میں سونے کے فیوچر اس سال 11 فیصد بڑھ کر 2,935 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے ہیں، کچھ ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ 3 ہزار ڈالر فی اونس تک پہنچ سکتی ہے۔ اس کے نتیجے میں تقریباً 8 ہزار گولڈ بارز، جن کی مالیت بینک آف انگلینڈ کے سونے کے کل ذخائر کا تقریباً 2% ہے، حالیہ مہینوں میں اس کے والٹ سے باہر منتقل کر دیے گئے ہیں۔

ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات سے عالمی اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکار، کرنسیاں اپنی قدر کھو بیٹھیں

رپورٹس میں مزید کہا گیا کہ بینکس بڑی مقدار میں سونا نکال کر لندن والٹس اور سوئس ریفائنریوں سے قیمت کے فرق کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ سونا امریکہ بھیجتے ہیں، جہاں اسے مستقبل کے معاہدوں میں استعمال کیا جاتا ہے، جس سے بینکوں کو نیویارک میں زیادہ قیمتوں سے فائدہ ہوتا ہے۔

dollars

US Banks

Flying Gold Worth Billions

From London To New York