حکومتی رکن کی حکومت کے جاری تجاوزات کیخلاف آپریشن پرتنقید
پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک مرتبہ پھر اپوزیشن اراکین کے شور شرابے سے شروع ہوا، حکومتی رکن نے پنجاب میں جاری تجاوزات کے خلاف اپنی ہی حکومت کے آپریشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس حسب روایت 1 گھنٹہ 34 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کے آغاز میں اپوزیشن ارکان نے ایوان میں دھواں دارانٹری دی، اسپیکرکے ڈائس کے آگے شدید حکومت مخالف نعرے بازی کی۔
پنجاب اسمبلی میں مزید 4 بلزبھی پیش کیے گے۔ اجلاس میں حکومتی رکن نے اپنی ہی حکومت کے جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن پرتنقید کر ڈالی۔
امجد علی جاوید نے کہا کہ غریبوں کے گھر اوردکانیں مسمار کیے جا رہے ہیں۔ اپوزیشن رکن رانا آفتاب نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ اس ہاؤس نے آج تک جو بھی رولنگ پاس کی اس پرعملدرآمد نہ ہوسکا۔
اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومتی اراکین نے بجٹ 2025-26کے لئے تجاویز دیں۔
وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن کی قبل ازبجٹ بحث پراختتامی تقریر
وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع نے قبل از بجٹ بحث پر اختتامی تقریرمیں کہا کہ افسوس کہ بحث میں ارکان کی دلچسپی نہیں رہی، یہ تاثر ہے کہ تجاویزکوبجٹ میں شامل نہیں کیاجاتا تو یہ درست نہیں۔ کسی ایک حلقے کا نہیں پنجاب کا بجٹ ہوتا ہے، ملک معاشی چیلنجز کا سامنا کررہا ہے۔
مجتبیٰ شجاع کہا کہ گلوبل اکنامک پریشرکے باوجود متناسب بجٹ پیش کرنا چاہتے ہیں، سرمایہ کاری کو فروغ اور فرینڈلی ٹیکس بجٹ دینا چاہتے ہیں، ترقیاتی بجٹ سے 45 فیصد بجٹ استعمال ہوا ہے، امید ہے اب ترقیاتی بجٹ کا بہتر استعمال ہوگا۔
وزیرخزانہ پنجاب نے کہا کہ تعلیم صحت زراعت لیپ ٹاپ جیسے متعدد منصوبے بنائے گئے، ہونہاراسکالرشپ کےذریعےمیرٹ پراسکالرزشپ مل رہےہیں، اپنی چھت اپنا گھر سے15ارب روپےخرچ ہوچکے ہیں، 12ہزار لوگوں کو آسان قرضہ مل گیا ہے۔
مجبی شجاع نے مزید کہا کہ ہمت کارڈ کے لیے 2ارب روپےمختص کیے، بجلی کے بلوں پر سینتالیس ارب روپے کی سبسڈی دی گئی، ہمارا عزم ہے کہ بجٹ 2025-26 میں بہترین منصوبہ آگے بڑھائیں گے، ووکیشنل ایجوکیشنل ٹریننگ سے نوجوانوں کو ٹریننگ دیں گے، ہارٹ سرجری پروگرام سے عوام کو سہولیات دیں گے۔
ایوان میں کامیاب سی پی اے کانفرنس کروانے پرتعریفی قرارداد بھی متفقہ طورپرمنظورکی گئی، ایوان میں 4 نئے بل پیش کیے گئے۔ تمام بلز متعلقہ اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو دو ماہ کےلئے ارسال کر دئیے گئے، ایجنڈا مکمل ہونے پراجلاس غیر معینہ مدت کےلئےملتوی کردیاگیا۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔