Aaj News

آرمی چیف اوروزیراعظم کو کوئی خط موصول نہیں ہوا، رانا تنویر

پی ٹی آئی میں چھوٹے چھوٹے گروپ بن گئے ہیں، شرقپورشریف میں میڈیا سے گفتگو
شائع 16 فروری 2025 06:43pm

وقاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں چھوٹے چھوٹے گروپ بن گئے ہیں، آرمی چیف اوروزیراعظم کو کوئی خط موصول نہیں ہوا۔

شرقپورشریف میں وفاقی وزیررانا تنویرحسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، ترکیہ کے صدرکا دورہ معاشی طورپربہت اہم رہا ہے۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ ملک ایک درست معاشی سمت میں گامزن ہوچکا ہے، پی ٹی آئی کے تمام لوگ آپس میں دست وگریباں ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی میں چھوٹے چھوٹے گروپ بن گئے ہیں۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ جس پارٹی کی بنیاد ملک دشمنی پرہواس میں اسی طرح گروپس ہوتے ہیں، آرمی چیف اوروزیراعظم کو کوئی خط موصول نہیں ہوا، پیکاایکٹ اخبارات اورچینلز کے خلاف نہیں۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ سوشل میڈیا پرگالم گلوچ کرنے والوں کے خلاف پیکا ایکٹ ہے، احتجاجی صحافیوں کو کہا بیٹھ کربات کی ا سکتی ہے، پیکاایکٹ بانی پی ٹی آئی کے دورمیں ڈرافٹ ہوا تھا۔

راناتنویر حسین نے مزید کہا کہ حکومت مذاکرات کی حامی ہے، بانی پی ٹی آئی ہر بات پر یوٹرن لیتے ہیں، بانی جھوٹ اورفتنہ انگیزی کی سیاست کرتے آ رہے ہیں۔

rana tanvir hussain