موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی کوئٹہ میں بسنت میلہ سج گیا

پتنگ کی دکانوں میں مقامی نوجوانوں اور دیگر شہروں سے آئے لوگوں کی ٹولیاں امڈ آئیں
شائع 15 فروری 2025 01:07pm
Basant Festival in Quetta marks the arrival of spring - Aaj News

موسم بہار کی آمد پر کوئٹہ میں بسنت میلہ سج گیا اور آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے بھر گیا۔

کوئٹہ میں موسم بہار کا استقبال بسنت میلے سے کیا گیا۔ اس موقع پر پتنگ کی دکانوں میں نوجوانوں کی ٹولیاں امڈ آئیں۔

ان نوجوانوں کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی پر پابندی کی بجائے اس کے قواعد وضابطوں کا تعین کیا جائے۔

پتنگ بازی کرنے کے لیے اس بار ملک کے دیگر شہروں سے بھی لوگ آئے تاکہ اپنے شوق میں تکمیل کرسکیں۔

پتنگ بازی کو دھاتی ڈور کے استعمال اور ہوائی فائرنگ جیسے جان لیوا اقدامات سے پاک کرکے اسے بہترین تفریح بنایا جاسکتا ہے۔

quetta

Basant