Aaj News

روسی شراب پر گاندھی کی تصویر نے ہنگامہ کھڑا کردیا

ویڈیو وائرل ہونے پر بھارتی صارفین طیش میں آگئے
اپ ڈیٹ 15 فروری 2025 07:49pm
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

روسی شراب پر مہاتما گاندھی کی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس میں ایک شراب بنانے والی کمپنی نے مبینہ طور پر اپنے بیئر کین پر مہاتما گاندھی کی تصویر پرنٹ کردی جس سے بھارتی شہری آگ بگولہ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب اوڈیشہ کے ایک لیڈر سپرنو ستپاتھی نے بیئر کین کی تصویریں شیئر کیں جن پر مہاتما گاندھی کی تصویر دیکھی گئی، یہ شراب کے کین ’ریورٹ‘ نامی برانڈ کے تھے۔

بھارت: مندر میں تقریب کے دوران ہاتھیوں کا حملہ، بھگڈر مچنے سے 3 افراد ہلاک

سپرنو ستپاتھی نے اپنے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ ایکس پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے روس کے ساتھ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے کہا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی وائٹ ہاؤس آمد پر کشمیری اور سکھ برادری سراپا احتجاج

ستپاتھی نے لکھا کہ میری نریندر مودی سے عاجزانہ درخواست ہے کہ وہ معاملے کو روس کے ساتھ حل کریں۔ پتہ چلا ہے کہ روسی شراب کا برانڈ ریورٹ گاندھی جی کے نام پر بیئر فروخت کر رہا ہے۔

ایک ایسی ہی ویڈیو انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کی گئی جو وائرل ہوگئی۔

جیسے ہی بئیر کین کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تو کئی بھارتی صارفین نے اس برانڈ کی مذمت کی اور اسے بھارت کی بے عزتی قرار دیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، “حیران کن اور ناقابل قبول، ہے جبکہ دوسرے نے لکھا کہ یہ انڈیا کی توہین ہے۔

Triggers

Sparks Outrage

Mahatma Gandhi's

picture on beer can

sold by Russian brand