Aaj News

بھارت میں سکوں سے سجی ’پیسوں والی کار‘ توجہ کا مرکز بن گئی

راجستھان کے شہری کی ' پیسے والی کار' کی ویڈیو وائرل
شائع 14 فروری 2025 03:43pm

راجستھان کے ایک شہری نے اپنی کار کو ایک روپے کے سکوں سے سجا دیا، اور اس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو 50 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھی جا چکی ہے۔

یہ منفرد کار ایک انسٹاگرام ویڈیو کریئٹر کے اکاؤنٹ ’ایکسپیریمنٹ کنگ‘ پر پوسٹ کی گئی، جسے’پیسے والی کار’ کا نام دیا گیا ہے۔ تاہم، کار کے اصل مالک کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

بنا ڈرائیور کے گڑھوں اور جمپوں پر سے کودنے والی چینی سُپر کار

وائرل ویڈیو میں کار مکمل طور پر ایک روپے کے سکوں سے ڈھکی ہوئی نظر آتی ہے، جو سورج کی روشنی میں چمک رہی ہے۔ دیکھنے والوں نے اس انوکھے آئیڈیا پر حیرانی کا اظہار کیا، جبکہ تبصروں میں دلچسپ اور مزاحیہ ردِ عمل دیکھنے کو ملے۔

سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

ایک صارف نے تبصرہ کیا: ’ چِلّر کار’

کچھ صارفین نے مذاق میں لکھا، ’ اسے بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں’

کئی لوگوں نے مالک سے درخواست کی کہ وہ اپنی یہ منفرد کار ان کے گاؤں لے کر آئیں۔

بعض صارفین نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر کار کو سکوں سے سجانے کی وجہ کیا ہے؟

ویڈیو کس نے پوسٹ کی؟

یہ ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ ’ایکسپیریمنٹ کنگ‘ پر اپلوڈ کی گئی، جس کے فالوورز کی تعداد 3.3 لاکھ سے زائد ہے۔ یہ پیج عام طور پر کاروں سے متعلق دلچسپ تجربات اور ویڈیوز شیئر کرتا ہے۔

معروف کار ڈیلر ویب سائٹ کیخلاف سنگین الزامات، مارکیٹ میں کیا تاثر ہے؟

یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ منفرد آئیڈیاز سوشل میڈیا پر بڑی آسانی سے وائرل ہو سکتے ہیں جیسے یہ ’پیسے والی کار‘ نے سب کی توجہ ضرور حاصل کر لی ہے۔

lifestyle

Rajhistan

interesting

Currency Coin Car