Aaj News

چیمپئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی نے جیتنے والی ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی مجموعی انعامی رقم میں گزشتہ ایڈیشن سے 53 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، رپورٹس
اپ ڈیٹ 14 فروری 2025 04:26pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی جانب سے پاکستان میں ہونےوالی چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 کی مجموعی انعامی رقم میں گزشتہ ایڈیشن سے 53 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں مجموعی طور پر 69 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی، ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار ڈالرز جبکہ رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالرز دیئے جائیں گے۔

سمپسنز نے پاکستان کے چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی پیشگوئی بھی کی ہے؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 560,000 ڈالر ملیں گے۔ گروپ مرحلے کے ہر میچ میں کامیابی پر 34,000 ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے ایمبیسیڈرز کا اعلان کردیا

پانچویں اور چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 350,000 ڈالر اور ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو 140,000 ڈالر ملیں گے۔ تمام ٹیموں کو شرکت کے لیے 125,000 ڈالر کی رقم بھی دی جائے گی۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔

Icc Champions Trophy 2025

winning prize

icc announce