Aaj News

حافظ آباد میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما کو قتل کردیا گیا

مر جاوید گجر نماز پڑھنے مسجد جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی
شائع 13 فروری 2025 11:10am

حافظ آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما اور پی پی 39 سے امیدوار قمر جاوید گجر ایڈووکیٹ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق قمر جاوید گجر نماز پڑھنے مسجد جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول وکیل بھی تھے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Qamar Javed Gujjar