Aaj News

آج اسلام آباد کی کون سی سڑکیں بند ہوں گی؟ ٹریفک پولیس کا انتباہ جاری

ٹریفک پولیس کی شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت
شائع 13 فروری 2025 09:11am

اسلام آباد میں آج غیر ملکی وفود کے دورے کے باعث کچھ سڑکیں بند رہیں گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق سرینہ ہوٹل روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند ہوگی، جبکہ ریڈ زون کے تمام داخلی و خارجی راستے کھلے رہیں گے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان سے سری نگر ہائی وے جانے کے لیے کنونشن سینٹر اور کشمیر چوک کا راستہ استعمال کریں۔ اسی طرح، آبپارہ سے بہارہ کہو جانے والے افراد کو سری نگر ہائی وے اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

کلب روڈ سے ریڈ زون جانے والے شہریوں کو سری نگر ہائی وے اور سیونتھ ایونیو استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دوران سفر احتیاط کریں اور ٹریفک کی تازہ صورتحال کے لیے پولیس ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

islamabad police