Aaj News

بلوچستان اسمبلی؛ دہشتگردی کا شکار شہریوں کی مالی امداد و بحالی کا ترمیمی بل منظور

صوبائی وزیرخزانہ و وزیر داخلہ میر شعیب نوشرانی کی بل پیش کیا
شائع 12 فروری 2025 10:28pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

**بلوچستان اسمبلی نے صوبے میں دہشت گردی کے شکار شہریوں کی مالی امداد و بحالی کا ترمیمی بل 2025اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔ **

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس چیئرمین آف پینل کے رکن میر رحمت صالح بلوچ کی صدارت میں30منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزیرخزانہ و وزیر داخلہ میر شعیب نوشرانی کی جانب سے بلوچستان دہشت گردی کے شکار شہریوں کی مالی امداد و بحالی کا ترمیمی مسودہ قانون مصدرہ 2025پیش کیا، جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظورکرلیا۔

اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے اراکین اسمبلی کو بریفنگ دینے کےلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے اسمبلی کے قواعد 170ڈی کے تحت تحریک پیش کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی اراکین کو محکمہ صحت کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دینے کی بابت بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ہال کو کل ایوان کی مجلس تشکیل دیا جائے جسے ایوان میں کثریت رائے سے منظور کرلیا۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 14فروری تک ملتوی کردیا گیا۔

balochistan assembly