لیسکو میں ایک بار پھر اووربلنگ کا انکشاف، سخت کارروائی کا حکم
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں ایک بار پھر لاکھوں یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ناردرن اور قصور سرکل میں صارفین کو اضافی یونٹس چارج کیے گئے، جس کی نشاندہی ہونے پر لیسکو چیف شاہد حیدر نے سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
لیسکو انتظامیہ نے سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز کو چارج شیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو کے افسران نے لائن لاسز کو پورا کرنے کے لیے اضافی یونٹس چارج کیے۔ تین ماہ قبل ایف آئی اے نے لیسکو میں اووربلنگ کے خاتمے کی رپورٹ تیار کی تھی، لیکن اب کمپنی نے ایک بار پھر لائن لاسز کے اہداف پورے کرنے کے لیے اووربلنگ کا سہارا لے لیا ہے۔
لیسکو چیف شاہد حیدر نے واضح کیا ہے کہ اووربلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس میں ملوث افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔