ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام باضابطہ طور پر تبدیل کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو کا نام باضابطہ طور پر تبدیل کردیا گیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے ’خلیج میکسیکو‘ کو باضابطہ ’خلیج امریکا‘ کا نام دے دیا جس کے اعلامیے پر دستخط بھی کر دیے۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ اقدام سُپر بال دیکھنے کے لیے دوران پرواز کیا جس کے بعد امریکی صدر کے جہاز میں بھی اعلان کردیا گیا کہ آج ہم پہلی بار خلیج امریکا پر پرواز کررہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کے بعد کینیڈا پر بھی مجوزہ محصولات کا نفاذ مؤخر کر دیا
عہدہ سنبھالتے ہی امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ وہ خلیج میکسیکو کو خلیج امریکا کا نام دیں گے۔
گوگل میپس پر خلیج میکسیکو کو ’’خلیج امریکا‘‘ کرنے کا اعلان
ٹرمپ نے اپنی حلف برداری کے دن ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے تحت محکمہ داخلہ کو 30 دن کے اندر وہ تمام مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی جو نام کی تبدیلی کے لیے ضروری ہوں۔
امریکی میڈیا کے مطابق خلیج میکسیکو کو امریکا کی ’تھرڈ کوسٹ‘ بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ اس کی ساحلی پٹی امریکا کی 5 ریاستوں ٹیکساس، لوئزیانا، مسیسپی، الاباما اور فلوریڈا سے ملتی ہے۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔