Aaj News

وفاقی حکومت کا دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین سے متعلق اہم فیصلہ

دوران سروس انتقال کرجانے والے سرکاری ملازمین کی فیملیز کو نوکری نہیں ملے گی، میمورنڈم جاری
شائع 09 فروری 2025 09:00pm

وفاقی حکومت نے دوران سروس وفاق پانے والے سرکاری ملازمین سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا، جس کے تحت دوران سروس انتقال کرجانے والے سرکاری ملازمین کی فیملیز کو نوکری نہیں ملے گی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا میمورنڈم جاری ہوگیا۔

وفاقی حکومت نے دوران سروس انتقال کرجانے والے سرکاری ملازمین کے خاندان کو نوکری دینے کی سہولت ختم کردی، نوکری کی سہولت وزیراعظم اسسٹنٹس پیکیج کے تحت فراہم کی جاتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سمری کی منظوری دے دی، منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفس میمورنڈم جاری کردیا۔

دہشت گردی میں شہید ہونے والے ملازمین کے خاندانوں کے لیے یہ سہولت برقرار رہے گی ، لا انفورسمنٹ ایجنسیز یا سول ملازمین کے بچوں، بیوہ بیوی اور بیمار افراد کو ملازمت دی جائے گی۔

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں یہ سہولت برقرار رکھی گئی ہے، تمام وزارتوں، ڈویژن اور ان کے ماتحت اداروں کو اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کردیں گئیں۔

government employees

establishment division

Died during service