Aaj News

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن، 12 خوارج مارے گئے

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے
شائع 06 فروری 2025 10:51pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل کے علاقے میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسزکی مؤثر کارروائی میں بارہ خوارج مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلاقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

قلات میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 18 اہلکار شہید

ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ مارے گئے خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اورمعصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ISPR

Inter Services Public Relations (ISPR)