ٹرین میں ایک خاتون کی مسافر کے ساتھ نسل پرستانہ سلوک کی ویڈیو وائرل
مانچسٹر جانے والی ٹرین میں ایک خاتون مسافر کی مرد مسافر نے نسل پرستانہ سلوک کی ویڈیو ریکارڈ کی جو وائرل ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے مرد مسافر سے کہا کہ برطانیہ چھوڑ کر مراکش یا تیونس چلے جاؤ۔ اس شخص نے غصے میں آنے کی بجائے پرسکون اور ہوشیاری کے ساتھ صورتحال کو اچھی طرح سنبھالا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے سامنے بیٹھے مرد مسافر کو پہلے تو منفی انداز میں پاؤں ہٹانے کے لیے کہا جس کے بعد مسافر نے کہا کہ یہ میرا ملک ہے! میں یہاں پیدا ہوا ہوں۔ آپ ایسا کیوں کہہ رہی ہیں، آپ کون ہوتی ہیں میری بے عزتی کرنے والی؟
انگلینڈ نسل پرستانہ فساد: مسجد سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ پر 53 سالہ خاتون کو سزا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جب مرد مسافر نے خاتون سے پوچھا کہ آپ کا تعلق کہاں سے ہے تو اس نے جواب دینے سے انکار کیا اور کہا کہ میں آپ سے بات نہیں کرنا چاہتی۔
برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کے مطابق اس واقعے کی تفتیش جاری ہے، وائرل ویڈیو پر خاتون جانب سے مرد مسافر کو نسل پرستی کا نشانہ بنانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔