Aaj News

غزہ جنگ بندی معاہدہ، دوسرے مرحلے کے مذاکرات کیلئے اسرائیل کا وفد بھیجنے کا اعلان

مذاکراتی وفد بھیجنے کا اعلان واشنگٹن میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات کے بعد کیا گیا، رپورٹس
شائع 06 فروری 2025 08:44am

غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے لیے اسرائیل نے وفد بھیجنے کا اعلان کردیا۔

اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق ہفتے کے آخر میں وفد قطر کے دارالحکومت دوحہ جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مذاکراتی وفد بھیجنے کا اعلان واشنگٹن میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات کے بعد کیا گیا۔

ادھر حماس کا کہنا ہے کہ وہ امریکا اور مصر کی ثالثَی میں مذاکرات کے دوسرے مرحلے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غزہ جنگ کے مستقل خاتمے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ معاہدے کے تحت 13 اسرائیلی اور 5 تھائی یرغمالی افراد کو رہا کیا جا چکا ہے۔

سعودی عرب کا ٹرمپ کی پیشکش پر سخت جواب، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے صاف انکار

اسرائیلی جیلوں سے 583 فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق حماس کی جانب سے طرف سے اسرائیلی یرغمالیوں کے ایک گروپ کو ہفتے کے روز رہا کیا جائے گا۔

Hamas Israel Deal

Gaza ceasefire agreement