کرک میں پولیس چوکی پر شرپسندوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید 6 زخمی
خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں رات گئے بہادر خیل پولیس اسٹیشن پر شرپسندوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید اور چھ زخمی ہوگئے۔
شہید ہونے والوں میں ڈرائیور نقیب، عدنان اور تیمور حیات شامل ہیں، جبکہ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
رائے ونڈ: پولیس اہلکاروں کا خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد، زیادتی کا نشانہ بھی بنایا
زخمیوں میں صدام اصغر، زین اللہ، محمد الیاس، محمد سعید، راجہ جنید اور ثناء محمد شامل ہیں۔
ڈی پی او کے مطابق حملہ آوروں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی پر وہ فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوانوں نے بہادری سے دہشت گردوں کا دو گھنٹے تک مقابلہ کیا۔ دہشت گرد پولیس چوکی پر قبضہ کرنا چاہتے تھے، لیکن پولیس جوانوں نے ان کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔
آئی جی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا پیچھا ہر جگہ کیا جائے گا اور انہیں کہیں بھی چھپنے نہیں دیا جائے گا۔ دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا تاکہ علاقے میں امن و امان قائم رکھا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن پولیس جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، وہ پولیس کا فخر ہیں۔ آئی جی نے یقین دہانی کرائی کہ پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ یہ بیان انہوں نے ڈی آئی جی کے ہمراہ نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے کیا۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔