بھارت میں گائے چرانے والے کو گولی مارنے کا اعلان
بھارت میں گائے چوری کے بڑھتے واقعات سے تنگ حکام نے واردات کی روک تھام کیلئے ملزمان کیخلاف سخت ایکشن لینے پر غور شروع کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا میں گائے چوری سے حکومت کافی پریشان ہے جس کے لیے حکام نے گائے چوروں کو سرعام گولی مارنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گائے چوری کے بڑھتے واقعات کا سلسلہ اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ ریاستی وزیر منکالا سبا ویدیا نے چور کو سرعام گولی مارنے پر غور شروع کردیا ہے۔
بھارت: گائے ذبح کرنے کے الزام میں تشدد سے ایک اور مسلمان جاں بحق
مقامی وزیر نےکہا اگر اس طرح کے واقعات ضلع میں دوبارہ ہوئے تو وہ گائے چوری کرنے والے ملزمان کو بیچ سڑک پر گولی مارنے کا حکم جاری کریں گے۔
بھارت میں گاؤ رکشک سرگرم، گائے کو ’راج ماتا‘ قرار دینے کے ہتھکنڈے شروع
ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر روز گائے کا دودھ پیتے ہیں، یہ ایک ایسا جانور ہے جسے ہم پیار اور محبت سے دیکھتے ہیں، پولیس سے کہ دیا ہے کہ چاہے کوئی بھی ہو، ان کے خلاف کارروائی کریں۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔