Aaj News

چیمپئنز ٹرافی، بھارتی شائقین کی پاکستان آمد سے متعلق جلد پالیسی لانے کا امکان

بھارتی شائقین کی پاکستان میں میچ دیکھنے کی پالیسی جلد سامنے آئے گی، ذرائع
شائع 03 فروری 2025 02:23pm

پاکستان میں رواں ماہ شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستانی اسٹیڈیمز میں بھارتی شائقین کی آمد سے متعلق حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی شائقین کی آمد پر فیصلہ تاحال نہ ہوسکا، بھارتی کرکٹ شائقین پاکستان آمد کے لیے پرجوش ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کی بھارتی شائقین کے لیے پالیسی بنانے پرسوچ بچار کر رہی ہے، بتایا گیا ہے کہ بھارتی شائقین کی پاکستان میں میچ دیکھنے کی پالیسی جلد سامنے آئے گی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کااعلان کردیا گیا

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے حکومتی حلقوں کی مختلف تجاویز پر غور جاری ہے، ایک تجویز کے مطابق میچ وائز محدود مدت کا ویزا دیا جائے، اس کے علاوہ میچ کا ایڈوانس ٹکٹ خرید کر ویزا حاصل کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ و خارجہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی مشاورت جاری جس کا فیصلہ جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچوں کے ٹکٹوں کی فزیکل فروخت 3 فروری یعنی آج سے شروع ہوچکی ہے۔ ملک بھر کے 26 شہروں میں نجی کورئیر سروس کے 108 آؤٹ لیٹس پر یہ ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔

Icc Champions Trophy 2025

indian supporters