اسرائیلی فوج کا شادی کی تقریب میں چھاپہ، دلہا کو گرفتار کرلیا، ویڈیو وائرل
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر ہیبرون میں ایک شادی کی تقریب میں گھس کر دولہا کو حراست میں لے لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اسرائیل کی جانب سے مسلسل غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس کے بعد اب یہ دیکھنے کو ملا کہ اسرائیلی فوج نے ایک شادی کی تقریب کو متاثر کیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اسرائیلی فوج کی شادی کی تقریب میں چھاپے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قابض فوج نے تقریب کے دوران دولہا کو گرفتار کرلیا۔
وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک مقامی ہال میں شادی کی تقریب چل رہی ہے، جس میں بڑی تعداد میں مہمان بھی موجود ہیں، پھر اچانک وہاں اسرائیلی فوجی اہلکار ہال میں داخل ہوتے ہیں اور دولہا کو زبردستی اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔
غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے مزید 2 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا
شادی میں موجود عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج مغربی کنارے کے شہر ہیبرون میں ایک شادی میں اچانک پہنچی جس کے بعد انہوں نے وہاں موجود دلہا اور کچھ نوجوانوں کو تقریباً ایک گھنٹے تک حراست میں لیے رکھا۔
عینی شاہدین نے یہ بھی بتایا کہ فوجیوں نے شادی کے قریب کھڑی کئی کاروں کو نقصان بھی پہنچایا۔ تاہم اسرائیلی فوجیوں کی شادی پر چھاپہ مارنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہوسکی۔
واضح رہے کہ اسرائیل حماس کی جانب سے 3 یرغمالیوں کے بدلے آج 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔