پانی کی طرح تیل بیچنے والے یو اے ای میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا گیا
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے فروری 2025 کے لیے پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں فی لیٹر 0.13 فلس تک اضافہ کیا گیا ہے۔
یو اے ای میں یکم فروری 2025 سے سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.74 درہم (208 پاکستانی روپے) فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو جنوری میں 2.61 درہم (198.18 پاکستانی روپے) تھی۔ اسی طرح، اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2.63 درہم (199.70 پاکستانی روپے) فی لیٹر ہوگی، جو پچھلے ماہ 2.50 درہم (189.83 پاکستانی روپے) تھی۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت 2.82 درہم (214.18 پاکستانی روپے) فی لیٹر ہوگی۔
جنوری 2025 میں یو اے ای میں پیٹرول کی قیمتیں دسمبر 2024 کے برابر تھیں اور گزشتہ ایک سال کی سب سے کم سطح پر تھیں۔
یکم فروری سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ
سال 2025 کے آغاز پر امریکی پابندیوں کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، تاہم چین کی کمزور معیشت اور تجارتی جنگوں کے خدشات نے ان اضافوں کے اثرات کو محدود کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوپیک پلس (OPEC+) پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کرے۔ اس کے بعد سعودی عرب کے وزیر توانائی اور اوپیک پلس کے دیگر ممالک کے وزرا کے درمیان مذاکرات ہوئے، تاہم، اوپیک پلس کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
ذرائع کے مطابق، اوپیک کے وزرا تین فروری کو ہونے والے اجلاس میں اپریل سے تیل کی پیداوار بڑھانے کے منصوبے کو برقرار رکھنے کا امکان رکھتے ہیں۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ممکنہ اتار چڑھاؤ کے پیش نظر ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتے مارکیٹ کے لیے غیر یقینی صورتحال کا باعث بن سکتے ہیں۔
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔