Aaj News

امریکی خاتون کی کوریج کوکیوں آئے؟ عمارت کے رہائشیوں کا آج نیوزکی ٹیم پرحملہ

رہائشیوں نے آج نیوزکی ٹیم پرتشدد کےعلاوہ کیمرا چھیننے کی بھی کوشش کی۔
اپ ڈیٹ 01 فروری 2025 12:00am

کراچی کے علاقے گارڈن میں امریکی خاتون اونیجااینڈریو روبسن کی کوریج کے لیے آج نیوزکی ٹیم پہنچی تو گارڈن کے رہائشیوں نے کوریج ٹیم پرحملہ کردیا۔

امریکی خاتون اونیجا ایک بارپھراپنےمحبوب کی تلاش میں گارڈن میں واقع رہائشی عمارت میں پہنچ گئی، جہاں آج نیوزکی ٹیم کوریج کے لیے پہنچی توعمارت کے رہائشیوں کی جانب سے ٹیم پرحملہ کیا گیا۔

رہائشیوں نے آج نیوزکی ٹیم پرتشدد کےعلاوہ کیمرا چھیننے کی بھی کوشش کی،علاقہ مکینوں کاکہناتھا کہ میڈیا کوریج کے لیے کیوں آیا ہے؟

نمائندہ آج نیوزکے مطابق امریکی خاتون اونیجا علی آرکیڈ نامی بلڈنگ میں پہنچیں، جہاں انتظامیہ نے انھیں جگہ دی، ٹیم نے معمول کے مطابق امریکی خاتون سے سوالات کیے کہ اس دوران تین سے چار لڑکےآئے اورآج نیوز کی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس دوران عمارت کے صدراوردیگر لوگوں نے بھی مل کرآج نیوز کی کوریج ٹیم پرحملہ کیا، وہاں موجود پولیس بیچ بچاؤ کرایا۔

اس سے قبل امریکی خاتون نے رمضان چھیپا کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کی، پریس کانفرنس کے دوران رمضان چھیپا کو بھی ڈانٹتی رہیں اورایک لاکھ ڈالرز کا مطالبہ بھی کیا۔

پریس کانفرنس کرنے کے بعد امریکی خاتون وہاں سے تھانے جانے کا بتا کررکشے میں دن بھرکراچی کی سڑکوں پرگھومتی رہیں، شاہراہ فیصل پر موجود ایک فاسٹ فوڈ ریستوران بھی جا پہنچیں اوروہاں پیٹ بھرکر کھانا اورسیدھے گارڈن میں اپنے مبینہ محبوب ندال کے اپارٹمنٹس جا پہنچیں۔

امریکی خاتون اونیجا پولیس والوں کے لیے بھی دردِ سر بنی رہیں۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں امریکی خاتون نےامریکا واپس جانے کےلیے آمادگی ظاہر کی، جس میں خاتون کا کہنا تھا کہ میرے پاس اس وقت پیسوں کی کمی ہے، میں اپنے ملک میں واپس جانے کو تیارہوں، مجھے نیویارک واپسی کا ٹکٹ دیا جائے۔

واضح رہے کہ 2 بچوں کی امریکی ماں 33 سالہ اونیجا اینڈریو رابنسن کو گارڈن کراچی کے 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوگئی تھی، سوشل میڈیا پرمحبت میں مبتلا خاتون 11 اکتوبرکو کراچی پہنچی تھی، 19 سالہ ندال میمن راضی تھا تاہم اس کے گھر والوں نے امریکی خاتون سے بیٹے کی شادی کرانے سے انکار کر دیا۔

امریکی خاتون کئی ماہ کراچی میں دربدررہیں، ان کے ویزے کی میعاد بھی ختم ہوگئی تھی اور واپسی کا ٹکٹ بھی نہیں تھا۔

پولیس کےمطابق اے ایس ایف نے خاتون کو زبردستی کراچی میں داخل ہونے سے روک کرایئرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

کراچی کی ایک این جی او نے خاتون کی امریکا واپسی کے لیے ٹکٹ بھی دیا اورمالی مدد بھی کی تھی تاہم اس نے واپسی سے انکار کردیا اور نوجوان کے گھر پہنچ کر بلڈنگ میں ڈیرے ڈالے۔

amrican women