گورنر پنجاب نے مختلف نوعیت کے 12 بلوں کی منظوری دے دی
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مختلف نوعیت کے 12 بلوں کی منظوری دے دی ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے 12 بلوں کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سردار سلیم حیدر نے پنجاب متبادل تنازعہ حل (ترمیمی) بل 2025، پتنگ بازی کی پنجاب ممانعت (ترمیمی) بل،.مجرموں کا پروبیشن (ترمیمی) بل، پنجاب ایجوکیشن، نصاب، ٹریننگ اور اسیسمنٹ اتھارٹی بل منظور کیا۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر کی ایک بار پھر پنجاب حکومت پر کڑی تنقید
گورنر پنجاب نے صوبائی اسمبلی سے منظور 5 ایکٹ کی منظوری دے دی
اسی طرح پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز (ترمیمی) بل، پنجاب وائلڈ لائف (تحفظ اور انتظام) (ترمیمی) بل، پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی بل،.ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی راولپنڈی (ترمیمی) بل، پنجاب اسٹیبلشمنٹ آف سپیشل کورٹس (اوورسیز پاکستانی پراپرٹی) بل کیا گیا۔
گورنر پنجاب نے تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور (ترمیمی بل)، میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان (ترمیمی) بل اورپنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول (ترمیمی) بل 2025 کی بھی منظوری دے دی ہے۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔