Aaj News

کامیڈی ویب سیریز“فروٹ چاٹ“ دھوم مچانے کے لیے تیار، ٹریلر ریلیز

شارٹ فلم کے دوسرے حصے کا ٹیزرریلیز کر دیا گیا
شائع 28 جنوری 2025 11:02am

ین الاقوامی میلوں میں خود کو منوانے کے بعد فروٹ چاٹ کا دوسرا حصہ جلد ریلیز کیلئے تیار ہے، لیکن اس سے پہلے اس کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

اس شارٹ فلم کا ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہوجاتا ہے کہ رائٹر اور ہدایتکار نے اس دوسرے حصے پر پہلے حصے سے بھی کہیں زیادہ محنت کی ہے، تبھی تو اس ٹریلر کو دیکھتے ہوئے ایک لمحے کے لیے بھی آنکھ اسکرین سے نہیں ہٹتی۔

فروٹ چاٹ ایک پاکستانی کامیڈی ویب سیریز ہے۔ اس کی کہانی ایک ایسی تعلیم یافتہ اور قابل لڑکی ’شبانہ‘ کے گرد گھومتی ہے جو معذور ہے اور وہیل چیئر استعمال کرتی ہے، اور اسی حالت میں سماجی بدنامی اور چیلنجز کا سامنا کرتی ہے۔

سپرہٹ سانگ پسوڑی کا نیا سنگِ میل: گانا یوٹیوب پر 1ارب کی میجک فگر کے قریب پہنچ گیا

شبانہ ایک معذور مگر ہمت کی اعلیٰ مثال ہے تاہم اسے معاشرے میں بچپن سے لے کر جوانی تک کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر اس نے ہار نہ مانتے ہوئے ان مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور معاشرے میں اپنا ایک مقام بنانے میں کامیاب رہی۔

سیریز کے پہلے حصے کی آٹھ اقساط میں محبت، دوستی اور روزگار کے مسائل کو مزاح اور دل کو چھو لینے والے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس سیریز کے ذریعے شبانہ کا کردار خواتین معذوری کے حقوق اور ان کی سماجی پذیرائی کے حوالے سے ایک طاقتور پیغام پہنچاتا ہے۔

کہانی معذورخواتین کے حقوق اورانہیں درپیش رکاوٹوں کو اجاگر کرتی ہے، جسے دیکھ کر ناظرین ہنسی کے ساتھ ساتھ سوچنے پر بھی مجبور ہوتے ہیں۔

میڈیارپورٹ کے مطابق اس ویب سیریز کی کہانی رائٹر اور ہیومن ایکٹیوسٹ تنزیلا خان نے لکھی ہے جو خود اس ویب سیریز میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ معروف اداکار فواد جلال، نادیہ افغان بھی اس پراجیکٹ میں خصوصی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ نوجوان ہدایتکار معیزعباس وہ واحد پاکستانی ہدایتکار ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں جو دو ’زی فائیو گلوبل کنٹینٹ فیسٹیول‘ ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

entertainment

lifestyle