Aaj News

سو سال کے دوران مرد اور خواتین میں کیا بڑا فرق پیدا ہوا؟ سائنسدانوں نے حیران کن انکشاف کر دیا

خواتین شریک حیات کے طور پر لمبے قد کے مرد کا انتخاب کرتی ہیں
شائع 27 جنوری 2025 11:36pm

بہترصحت اور غذائیت کی بدولت دنیا بھر کے مرد خواتین کے نسبت دگنا لمبے اور وزنی ہوگئے، جدید ترین تحقیق نے بڑا انکشاف کردیا۔

جرنل بائیولوجی لیٹرز میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک صدی کے دوران خواتین کے مقابلے میں مرد دوگنا زیادہ لمبے اور جسمانی طور پر بھاری ہوئے ہیں۔

اٹلی، امریکا اور برطانیہ کے محققین نے 2003 میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 69 ممالک میں1 لاکھ سے زائد افراد کے قد اور وزن کے حوالے سے فراہم کردہ ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد اس تحقیق کو جاری کیا ہے۔

تحقیق کے دوران ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس (ایچ ڈی آئی) کے اعداد و شمار سے بھی استفادہ حاصل کیا گیا. ایچ ڈی آئی انسانی بہبود کی قومی سطح کی پیمائش کرتا ہے۔

ریسرچ کے مطابق ایچ ڈی آئی میں 0.2 اضافے سے خواتین کے قد میں تقریباً 1.68 سینٹی میٹر (0.66 انچ) اور مردوں کے قد میں 4.03 سنٹی میٹر (1.59 انچ) اضافہ ہوا ہے۔

بال دھلوانے میں صحت اور جان کا خطرہ؟ ماہرین نے خبردار کردیا

اسی طرح خواتین کے اوسط وزن میں 2.70 کلو گرام (5.95 پاؤنڈ) اور مردوں کے اوسط وزن میں 6.48 کلوگرام (14.29 پاؤنڈز) اضافہ ہوا۔

جینی انڈیکس کے مطابق وسائل نہ رکھنے والی خواتین کے قد میں 0.31 سینٹی میٹرجینی کی اوسط کمی واقع ہوئی۔

فیشن میں کی جانے والی وہ غلطیاں جو آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہیں

مردوں کے قد میں اوسطا 0.31 سینٹی میٹر کمی واقع ہوئی اسی طرح خواتین کے وزن میں 0.13 کلوگرام جبکہ مردوں کے وزن میں 0.39 کلو گرام کمی واقع ہوئی ہے۔

ان 5 تجاویز پر عمل سے خواتین اپنی صحت خود بہتر بنا سکتی ہیں

1905 اور 1958 کے درمیان شائع ہونے والی متعدد برطانوی اسٹڈیز میں سے 23 سے 26 سال کی عمر کے تقریبا 50 ہزار مرد اور خواتین کے قد کا تجزیہ کیا گیا جس کےبعد پتہ چلا کہ خواتین کے اوسط قد میں ہر پانچ سال میں 0.25 سینٹی میٹر اضافہ ہوا جبکہ مردوں کے قد میں 0.69 سینٹی میٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

تحقیق کے مطابق مرد ہو ں یا خواتین خود کو اچھا دکھنا چاہتے ہیں اور خواتین آج بھی شریک حیات کے طور لمبے قد کے مرد کو ترجیح دیتی ہیں جبکہ خواتین کے انتخاب کیلئے قد اہم نہیں اکثر مردوں کی ترجیح قد نہیں۔

Scientists

difference between men

surprising discovery