Aaj News

لندن میں برطرف آئی ٹی ورکرز نے برٹش میوزیم بند کردیا

وسطی لندن میں واقع میوزیم کا دورہ سالانہ 60 لاکھ سے زائد افراد کرتے ہیں
شائع 27 جنوری 2025 12:14am

میوزیم کے ترجمان نے کہا کہ ایک آئی ٹی کنٹریکٹر جسے گزشتہ ہفتے برطرف کیا گیا تھا، اس نے میوزیم میں گھس کر ہمارے کئی سسٹم کو بند کر دیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق برٹش میوزیم جس کا شمار لندن، برطانیہ کے اہم سیاحتی مراکز میں کیا جاتا ہے، آج جزوی طور پر عوام کیلئے بند کر دیا گیا تھا کیونکہ میوزیم کے برطرف کئے گئے ملازم نے میوزیم کا کمپیوٹر سسٹم توڑ دیا اور شٹ ڈاؤن کر دیاتھا۔

وسطی لندن میں واقع میوزیم کا دورہ سالانہ 60 لاکھ سے زائد افراد کرتے ہیں، نے جمعرات کو ہونے والے مبینہ حملے کے بعد اپنی عارضی نمائشوں اور اپنے مستقل کلیکشن کا حصہ عوام کیلئے بند کر دیا تھا۔

میوزیم کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’ایک آئی ٹی کنٹریکٹر جسے گزشتہ ہفتے برطرف کر دیا گیا تھا، نے میوزیم میں گھس کر ہمارے کئی سسٹمز بند کر دیئے تھے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ہم میوزیم کو مکمل طور پر فعال کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ ہماری عارضی نمائش آج بند کردی گئیں اور اختتام ہفتہ تک بند رہیں گی۔

میٹروپولیٹن پولیس فورس کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شام افسران کو بلایا گیا تھا تاکہ شکایت درج کروائی جاسکے کہ ’’ایک شخص برطانوی میوزیم میں داخل ہوا ہے اور اس نے میوزیم کی سیکوریٹی اور آئی ٹی سسٹم کو نقصان پہنچایا ہے۔ ’’میوزیم ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ’’اس 50 سالہ شخص کو چوری اور مجرمانہ طریقے سے نقصان پہچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے پوچھ گچھ بھی جاری ہے۔

British Museum

british museum closed