حکومت جوڈیشل کمیشن پرسنجیدگی دکھائے تومذاکرات بحالی پربات کرسکتے ہیں، بیرسٹرگوہر
بیرسٹرگوہرکا کہنا ہے کہ سات دن ختم ہونے کےبعدمذاکراتی عمل باضابطہ ختم ہوچکاہے، حکومت چاہےتوکمیشن کا اعلان کرے۔ اس کے بعد ہم دیکھیں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹرگوہرنے کہا ہے کہ مذاکرات کےآغازمیں حکومت نےتاخیر کی، کمیشن کی تشکیل میں تاخیر کی گئی۔
بیرسٹر گوہرنے کہا کہ پی ٹی آئی کافیصلہ وہی ہے جوبانی پی ٹی آئی نے کہاہے، اب بھی حکومت سنجیدہ ہےتوایک بھی مثبت قدم اٹھائے۔
اٹھائیس جنوری سے پہلے کوئی جواب نہیں دے سکتے، عرفان صدیقی
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم بانی سے بات کریں گے، سات دن ختم ہونے کے بعدمذاکراتی عمل باضابطہ ختم ہوچکاہے، حکومت چاہےتوکمیشن کا اعلان کرے، اس کے بعد ہم دیکھیں گے۔
بیرسٹرگوہرخان نے مذید کہا کہ حکومت کمیشن کےٹی اوآرپربیٹھنےکاکہےتواس پربانی سے بات کریں گے۔
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔