Aaj News

گرین لینڈ خریدنے کی بات پر ٹرمپ اور ڈنمارک کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پر تلخ کلامی

ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ امریکا کو بیچنے پر زور دیا
شائع 26 جنوری 2025 08:34am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم ڈنمارک میٹے فریڈرکسن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ امریکا کو بیچنے پر زور دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فون کال کے دوران امریکی صدر کا انداز جارحانہ تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈنمارک کے انکار پر سخت الفاظ استعمال کیے۔

امریکی صدر نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران ٹارگیٹڈ ٹیرف سمیت مخصوص اقتصادی اقدامات کی دھمکیاں بھی دیں۔ ٹرمپ نے اس پر زور دیا کہ وہ گرین لینڈ کے حوالے سے اپنے موقف میں سنجیدہ ہیں۔

ڈنمارک اور گرین لینڈ کے حکام ٹرمپ کو پہلے ہی واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ گرین لینڈ فروخت کے لیے نہیں ہے، گرین لینڈ پر قبضے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے نے دونوں ممالک کے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

ٹرمپ کا ایک اور آزاد ملک پر قبضے کا ارادہ

واضح رہے کہ ٹرمپ کی گریند لینڈ پر نظریں پہلی مرتبہ صدارت میں آنے کے بعد سے ہی جمی ہوئی ہیں، وہ 56,000 افراد پر مشتمل جزیرے خریدنا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ نے فریقین کو غزہ معاہدے پر عمل نہ کرنے کے نتائج سے خبردار کر دیا

صدر ٹرمپ نے جنوری کے آغاز میں دھمکی دی تھی کہ اگر ڈنمارک نے گرین لینڈ امریکہ کے حوالے نہ کیا تو اس کے خلاف ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔

Donald Trump

telephone call

denmark prime minister

Mette Frederiksen