Aaj News

عابدہ پروین کی وہیل چیئر ویڈیو کا معمہ حل، حقیقت سامنے آگئی

معروف گلوکارہ بلکل خیریت سے ہیں فاصلہ طویل ہونے کے باعث وہیل چیئر کا استعمال کیا گیا، بیان
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2025 07:34pm

لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی وہیل چیئر پر تہلکہ خیز ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔

گلوکارہ کے مداح اس وقت پریشان ہوگئے تھے جب ان کی ایک بین الاقوامی ایونٹ میں وہیل چیئر پر بیٹھے ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ کے نیشنل میوزیم میں ان کے مشہور کلام ”من کنت مولا“ کی پرفارمنس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

اب عابدہ پروین کی ٹیم نے ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو تسلی دیتے ہوئے تصدیق کی کہ معروف گلوکارہ بالکل خیریت سے ہیں۔

عابدہ پروین کا گانا بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی آواز میں سنیں

عابدہ پروین کا گانا بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی آواز میں سنیں

عابدہ پروین کی ٹیم نے وضاحت کی کہ وہیل چیئر کا استعمال محض سہولت کے لیے کیا گیا تھا اور مداحوں کو ان کی صحت کے حوالے سے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔

پیغام میں کہا گیا کہ ”مداحوں کی تشویش وہیل چیئر کے استعمال کی وجہ سے ہے“ لیکن ہم آپ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ الحمدللہ، وہ بالکل خیریت سے ہیں۔ جس پروگرام میں وہ شریک ہوئیں، وہاں چلنے کا فاصلہ کافی طویل تھا، جس کا کچھ حصہ انہوں نے خود پیدل طے کیا لیکن سہولت کے پیش نظر وہیل چیئر کا استعمال کیا گیا۔“

سوشل میڈیا پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ “ آپ کی فکر اور محبت کا بے حد شکریہ، لیکن آپ کو یقین دلایا جاتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ شکریہ!

Pakistani Singer

Abida Parveen

lifestyle