Aaj News

حماس نے4 اسرائیلی فوجی خواتین، اسرائیل نے 200 فلسطینی رہا کردیے

ہلال احمر کی گاڑیاں یرغمالیوں کو لے کر رفح کی جانب روانہ ہوگئیں
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2025 08:13pm
Second hostage exchange in Gaza - Aaj News

حماس نے مزید 4 اسرائیلی خواتین فوجی یرغمالیوں کو رہا کردیا جب کہ اسرائیل نے زیر حراست 200 فلسطینی شہریوں کو رہا کردیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو حلال احمر کے حوالے کردیا ہے، رپورٹس کے مطابق ہلال احمر کی گاڑیاں یرغمالیوں کو لے کر رفح کی جانب روانہ ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آج رہا کی گئیں فوجی یرغمالی خواتین کے نام کارینا اریئیو، ڈینیئلا گلبوہ، نعما لیوی، اور لیری الباگ ہیں اور یہ سب ایک ہی فوجی یونٹ کی رکن تھیں، 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے وقت یہ چاروں اسرائیلی فوج کی خواتین سپاہی غزہ کے قریب تعینات تھیں۔

ذرائع کے مطابق 90 اسرائیلی فوجی ابھی بھی حماس کی قید میں ہیں،آئندہ چند ہفتوں میں 26 مزید اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا ،معاہدے کے تحت ہر قیدی کی رہائی کے عوض 30 سے زائد فلسطینیوں کی رہائی ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے رہائی پانے والی خواتین کے نام جاری کیے تھے جن میں کارینا آرائیف، ڈینیلا جلبو، ناما لیوی اور لیری الباگ شامل ہیں۔ چاروں خواتین کا تعلق اسرائیلی فوج سے ہے۔

لوگوں کی بڑی تعداد فلسطین اسکوائر پر جمع ہے، حماس کی جانب سے رہائی کے دستاویزات پر دستخط کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ 19 جنوری کو حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت پہلے 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا تھا جس کے بعد غاصب صیہونی حکومت کی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔

ادھر اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی فہرست جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔

اسرائیل 200 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ ادھر تل ابیب میں یرغمالیوں کی بازیابی اور جنگ بندی معاہدے پرعمل درآمد کے لیے مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اسرائیل اور مصر کے علاوہ امریکہ نے دنیا بھر کی امداد روک دی

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی دہشت گردی تاحال جاری ہے، اسرائیلی ڈرون حملوں کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے قباطیہ کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

عالمی فوجداری عدالت میں طالبان سربراہ اور چیف جسٹس کی گرفتاری کے لیے درخواست دائر

ادھر جنین میں بھی اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، کئی گھروں کو مسمار کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

Hamas Israel Deal

hamas release

4 israeli women