Aaj News

کرم میں امن بحالی کےمعاملے پرعمائدین کاایک اور جرگہ منعقد کرنےکاعندیہ

گرینڈ جرگےنےخطرناک مورچوں کو ختم کردیا
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2025 08:44pm

کوہاٹ میں کرم کی صورتحال پر گرینڈ جرگہ منعقد کیاگیا،،،گرینڈ جرگے میں اپرکرم کے ایک فریق کے ارکان کے غیر حاضر ہونے کی وجہ سے عمائدین نے ایک اور جرگہ منعقد کرنے کا عندیہ دے دیا۔

کوہاٹ میں کرم کی صورتحال پرگرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا، گرینڈ جرگے میں اپر کرم کے ایک فریق کے ارکان غیر حاضر رہے ، جس کے باعث عمائدین نے ایک اور جرگہ منعقد کرنے کا عندیہ دے دیا۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے واضح کیا ہے کہ ضلع کرم کے حوالے سے کوہاٹ میں ہونے والے 14 نکاتی معاہدہ کے ایک ایک شق پرمن وعن عملدرآمدہوگا۔

ندیم اسلم چوہدری کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی تاہم اس کیلئے ہمیں سب کا تعاون درکارہوگا۔

دوسری جانب کرم گرینڈ جرگے کے سربراہ نے کہا کہ جلد مزید بنکرز کو مسمار کیا جائے گا، مزید مورچےختم کیے جائیں گے۔ جرگہ ممبران نے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں اب عمل درآمد ریاست کی ذمہ داری ہے۔

گرینڈ جرگے کے اختتام پر تمام جرگہ ممبران نے یہ عہد کیا کہ کرم میں قیام امن کے لئے کوششیں مذید تیز کریں گے تاکہ علاقے کی فضا پرامن رہے۔

جرگہ ممبران کے مطابق جرگے کا مقصد اختلافات بھلاکرکرم کے مسائل جلد ازجلد حل کرنا ہے، کرم کے لیے قافلوں کی آمد کے بعد قبائل کی مشکلات میں کمی آئی ہے، موجودہ حالات کی بہتری میں سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، راستوں کو محفوظ بنانے میں دونوں فریقین کو اپنا مثبت کردارادا کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روزکرم کے علاقے میں کانوائے پہنچنے کے بعد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ سبزیاں، فروٹس اوردیگراشیا شہریوں کوملنا شروع ہوگئی ہیں۔

پاراچنارمیں اب 15 کلو گھی 11 ہزار روپے، چینی کی بوری 12 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگی ہے۔ اسی طرح ٹماٹرفی کلو 450 سے 150 روپے، پیاز600 سے 250، مٹر 750 سے 250 روپے فی کلو پرآگئے ہیں۔ تاہم شہرکے مختلف مقامات پرآٹا اب بھی مہنگے داموں میں فروخت ہورہا ہے۔40 کلو آٹے کی بوری 9500 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

علاوہ ازیں، مالٹے 600 روپے فی درجن سے 400، لیموں 800 روپے سے فی کلو 500 میں فروخت ہو رہے ہیں۔ معمول کے مطابق نرخوں کو دیکھ کر شہریوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے۔

صدرسبزی منڈی محسن علی کا کہنا ہےکہ مزید گاڑیاں بھی آنے والی ہیں، جس سے نرخوں میں مزید کمی متوقع ہے، اگر اس طرح چند کانوائے مزید آجائیں تو لوگوں کی مشکلات میں کمی آجائے گی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہیں، آمد و رفت کے راستوں پر ترسیل کو اسی طرح بحال کیا جائے، پٹرول، ڈیزل اورایل پی جی کا سخت بحران چل رہا ہے، اپل پی جی، پٹرول اورڈیزل کی کمی کو بھی پورا کیا جائے، عوام خچر، گھوڑوں اورگدھوں پرسامان لے جا رہے ہیں۔

پٹرول پمپس مالکان کا کہنا ہے کہ اپرکرم کی چارلاکھ آبادی کیلئے روزانہ 7 ٹینکرز فیول استعمال کیے جاتے تھے، پچھلے تین ماہ سے ایک ٹینکربھی نہیں آیا ہے۔

Grand Jirga

Kurram Situation