Aaj News

پی آئی اے کے 2 ملازمین موبائل فون اسمگل کرنے پر فارغ

انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کے تحت انکوائری کے بعد دونوں ملازمین کو ملازمت سے برخاست کیا، ترجمان
شائع 23 جنوری 2025 07:13pm

پی آئی اے نے موبائل فون اسمگل کرنے پر 2 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا، دونوں ملازمین غیرقانونی طور پرموبائل فون اسمگل کرنے میں ملوث پائے گئے تھے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے میں احتساب کا عمل جاری ہے، موبائل فون اسمگل کرنے پر پی آئی اے نے اپنے 2 ملازمین کو ملازمت سے برخاست کر دیا ہے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق دونوں ملازمین غیر قانونی طور پر موبائل فون اسمگل کرنے میں ملوث پائے گئے تھے،

ترجمان پی آئی اے کے مطابق دونوں ملازمین غیر قانونی طور پر موبائل فون اسمگل کرنے میں ملوث پائے گئے جس پر انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کے تحت انکوائری کے بعد مذکورہ دونوں ملازمین کو ملازمت سے برخاست کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کسٹمز حکام نے خفیہ پیشگی اطلاع پر 2 ایئر ہوسٹسز سے 24موبائل فونز برآمد کیے ان سے تفتیش کے بعد ایئرہوسٹس کی نشاندہی پر 3 مرد میزبانوں کو ہوٹل سے واپس بلایا گیا اور مزید 54 فونز برآمد کیے گئے۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث پی آئی اے کے پانچوں فضائی میزبانوں کو حراست میں لے کر مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی ائی اے اپنے اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گا۔

2 PIA employees

Dismissed

Mobile phone sumggoing