Aaj News

بلاول بھٹو اور خواجہ آصف ہائی پاور سیلیکشن بورڈ کے ممبر منتخب

ہائی پاور بورڈ میں پہلی مرتبہ سیاسی شخصیات کی تعیناتی کی گئی ہے
شائع 23 جنوری 2025 02:34pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر دفاع خواجہ آصف کو ہائی پاور سیلیکشن بورڈ کا ممبر تعینات کردیا گیا ہے۔

ہائی پاور سیلیکشن بورڈ گریڈ اکیس اور بائیس میں تعیناتی اور پروموشن کا فیصلہ کرتا ہے۔

ہائی پاور بورڈ میں پہلی مرتبہ سیاسی شخصیات کی تعیناتی کی گئی ہے۔

وزیر اعظم، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، پرنسپل سیکرٹری اور متعلقہ وزارت کا سیکرٹری بورڈ کے ممبر ہوتے ہیں۔

خواجہ آصف اور بلاول زرداری کی تعیناتی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

Bilawal Bhutto Zardari

Khwaja Asif

High Power Selection Board