Aaj News

کراچی کے سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ، ہدایات جاری

سکیورٹی خدشات اور چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار
شائع 23 جنوری 2025 12:06pm

کراچی کے سرکاری کالجز میں سکیورٹی کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈی جی کالجز کی جانب سے سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کیلئے ایک مراسلہ جاری کیا گیا۔

مراسلے میں سکیورٹی خدشات اور چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔

محکمہ کالجز نے ہدایت کی کہ تمام کالجز کے باہر اور گیٹس پر کیمرے نصب کئے جائیں اور عملے کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، کالجز کی حدود، اندرونی اور بیرونی حصوں پر بھی کیمرے نصب کیے جائیں۔

مراسلے میں ملازمین، طلبہ، اساتذہ اور سرکاری املاک کا تحفظ یقینی بنائے جانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق کیمرے ایک مضبوط سکیورٹی فریم ورک اورسہولت فراہم کریں گے۔

Sindh government

cctv cameras

Government Colleges