کیپیٹل ہل، حملہ کرنے والے ملزمان کی بریت کا آغاز، انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسندوں کی رہائی شروع
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کے بعد کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے ملزمان کی بریت کا آغاز ہوگیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے صدارتی حکم نامے میں 4 سال قبل کیپیٹل پر حملہ کرنے والے اپنے تقریباً 1500 حامیوں کو معافی دینے کا اعلان کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی عدالت نے انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسندوں کو رہائی دینا شروع کردی ہے۔
کارروائی میں انتہائی دائیں بازو کی پراؤڈ بوائز اور اوتھ کیپرز جیسی تنظیموں کے 14 ارکان کی سزاؤں میں کمی کی گئی ہے جن میں سے کچھ کو غداری کی سازش کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ پراؤڈ بوائز کے ایزکیوتاریو اور اوتھ کیپرز کے اسٹیورٹ رہوڈز کو امریکی حکومت نے رہائی دی ہے۔
صدارتی حکم نامے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ بھی ختم کردیا گیا۔
ٹرمپ نے آتے ہی بائیڈن کے کئی احکامات الٹ دئیے
دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے آتے ہی امریکی کوسٹ گارڈ کمانڈنٹ کو برطرف کردیا جس کے بعد ایڈمرل لنڈالی فیگن کو بارڈر سیکیورٹی معاملات پر سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
ادھر وزیر خارجہ مارکو روبیو کے عہدہ سنبھالنے پر امریکی محکمہ خارجہ میں اہلکاروں کی بڑی تعداد مستعفی ہوگئی۔ ٹرمپ ٹیم نے محکمہ خارجہ کے کئی افسروں اور دنیا میں تعینات سفیروں سے استعفے مانگے تھے۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔