Aaj News

وزیر صحت سندھ کی کراچی میں کورونا وائرس پھیلنے کی خبروں کی تردید

موسمی فلو ہے، شہریوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، ڈاکٹر عذرا پیچوہو
اپ ڈیٹ 20 جنوری 2025 07:18pm

وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے کراچی میں کورونا وائرس پھیلنے کی خبروں کی تردید کردی۔

وزیر صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں 100 سے زائد کورونا ٹیسٹ کرنے کے بعد صرف7 لوگوں کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، شہر میں کورونا وائرس پھیلنے کی خبر غلط ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ کرونا پوزیٹیو لوگوں میں فلو کی بہت ہلکی علامات تھیں لہٰذا کورونا میں مبتلا افراد کو ہلکی علامات کے سبب گھر بھیج دیا گیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ 10 سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنزا ایچ 1 این 1 کی تصدیق ہورہی ہے، 5 سے 10 فیصد بچوں میں آر ایس وی اور سانس کے دیگر وائرس کی تصدیق ہورہی ہے، اکثر مریض ٹیسٹ نہیں کرواتے جس کے باعث بیماریوں کی تصدیق نہیں ہوتی۔

کراچی: بیرون ملک سے آنے والے مزید 2 مسافروں کا کرونا ٹیسٹ مثبت

’کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ پنگولین ہوسکتا ہے‘

وزیرصحت سندھ نے کہا کہ دنیا بھر میں اب کرونا کو فلو کی طرح ہی ٹریٹ کیا جاتا ہے اور اب یہ موسمی فلو کی طرح ہے جس سے گھبرانے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں نزلہ کھانسی کے 30 فیصد مریض کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر سامنے آئی تھی جب کہ اس حوالے سے اسپتالوں کو اہم ہدایات بھی جاری کی گئی تھیں۔

lifestyle

Sindh Health Minister

Dr. A zra Pecho