Aaj News

عہدہ سنبھالنے سے قبل ٹرمپ کی اپنی کرپٹو کرنسی لانچ ، اس سے کیا خرید سکتے ہیں؟

اس کرنسی کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن ساڑھے 5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، رپورٹ
شائع 20 جنوری 2025 11:03am
Trump’s cryptocurrency adds billions of dollars overnight - Aaj News

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مرتبہ صدر کا عہدہ سنبھالنے سے قبل اپنی کرپٹو کرنسی ’$Trump‘ لانچ کر دی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے مداحوں کی جانب سے بڑی تعداد میں ان کی کرنسی خریدنا شروع کردی ہے جس کے بعد اس کرنسی کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن ساڑھے 5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے تاہم اس کرنسی سے کچھ بھی خریدا نہیں جا سکتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ ان کی جانب سے ایک آفیشل Meme کرنسی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس منصوبے سے کتنی رقم کما سکتے ہیں؟

ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تیاریاں مکمل، تقریب میں کون کون آئے گا؟

مذکورہ کرپٹو کرنسی کو ٹرمپ آرگنائزیشن سے منسلک سی آئی سی ڈیجیٹل ایل ایل سی (CIC Digital LLC) کے زیر اہتمام شروع کیا گیا ہے۔

اس سے قبل یہ کمپنی ٹرمپ کے برانڈ والے جوتے اور پرفیوم بھی لانچ کر چکی ہے۔

راز افشاں کرنے کی دھمکی اور ٹرانس جینڈرز کے خلاف کارروائی، عہدہ سنبھالنے سے قبل ٹرمپ کے اعلانات نے امریکہ کو ہلا دیا

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آج 47ویں امریکی صدر کا عہدہ سنبھالیں گے، شدید سرد موسم کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری ان ڈور رکھی گئی ہے۔

Donald Trump

Crypto currency

meme coin