گرومنگ گینگ میں ملوث تین پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو قید کی سزا
گرومنگ گینگ میں ملوث تین پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو قید کی سزا سنادی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مانچسٹر میں پاکستانی نژاد برطانوی جج احمد ندیم نے فیصلہ سناتے ہوئے گرومنگ گینگ میں ملوث 3 پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو قید کی سزا سنائی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریڈ فورڈ کراؤن کورٹ نے امتیاز احمد کو 9 سال، فیاض احمد کو ساڑھے 7 سال اور ابرار حسین کو ساڑھے 6 سال قید کی سزا سنائی۔
پراسیکیوٹر نے موقف اپناتے ہوئے کہا کہ مجرمان نے 1990 میں مغربی یارکشائر میں 13 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
مسک بھارتی قانون ساز کی پاکستانیوں کے خلاف اشتعال انگیزی کی مہم کا حصہ بن گئے
ٹرائل کے دوران امتیاز احمد اور فیاض احمد ملک سے فرار ہوگئے، چیف انسپکٹر کا کہنا ہے گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں جبکہ ابرار حسین اپنی سزا کے اعلان کے وقت عدالت میں حاضر تھے۔
عدالت میں جج ارشد ندیم نے ریمارکس دیے کہ آج متاثرین کو انصاف ملا ہے، ہم مجرموں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔