Aaj News

پاکستان کی پہلی سندھی فیچر فلم کا جے پور فلم فیسٹول میں پریمیئر

اسے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا جارہا ہے
اپ ڈیٹ 18 جنوری 2025 11:13pm

** 28 سال بعد پاکستان کی پہلی سندھی فیچر فلم ’سندھو جی گونج‘ جے پور فلم فیسٹول میں پیش کی جائے گی۔**

یہ فیچر فلم 1997ء میں سینما گھروں میں آخری بار ریلیز ہونے والی سندھی فلم ’ہمت‘ کے بعد پہلی سندھی فیچر فلم ہے۔

فلم پاکستان، جنوبی کوریا اور بنگلہ دیش کی مشترکہ پروڈکشن ہے جس کیلئے معروف پاکستانی اداکار شمعون عباسی نے ایگزیکٹو پروڈیوسر کا کردار نبھایا ہے۔

’سندھو جی گونج‘ کی تحریر اور ہدایت کاری راہول اعجاز نے کی ہے، فلم کی کہانی دریائے سندھ اور اس کے انسانوں کی زندگی پر پڑنے والے اثرات اور دریا کے انسانوں کے ساتھ تعلقات پر مبنی ہے، فلم کے ذریعے پانچ مختلف کہانیاں دکھائی جائیں گی۔

فلم کی پروڈکشن 3 مختلف فلم اسٹوڈیوز کے بین القوامی اشتراک سے ممکن ہوئی ہے جس میں فلم این’ چپس میڈیا پروڈکشنز، شام فلمز اور جنوبی کوریا کی بگ میٹا فلمز شامل ہیں۔

’سندھو جی گونج‘ فلم کو فلمی صنعت کیلئے ایک نئے باب کا آغاز سمجھا جارہا ہے جس کے ذریعے مقامی ثقافت اور کہانیوں کو سرحد پار سنانے کا موقع مل رہا ہے۔

india

Sindhi film

premer show

Ajmer