Aaj News

طلاق کی افواہوں پر سابق امریکی صدر باراک اوباما کا ردعمل، اہلیہ کے ساتھ تصویر جاری کردی

سابق خاتون اوّل کی 61ویں سالگرہ کے موقع پر لی گئی تصویر کے ساتھ پیغام بھی درج کیا۔
شائع 18 جنوری 2025 01:03pm

طلاق کی افواہوں پر سابق امریکی صدر باراک اوباما اوباما کا ردعمل سامنے آگیا جس کے بعد صارفین کی تشویش ختم ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے اپنی اہلیہ مشعل کے ساتھ مسکراہٹ بھری تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کی ہے۔

سابق خاتون اوّل کی 61ویں سالگرہ کے موقع پر لی گئی تصویر کے ساتھ پیغام بھی درج کیا۔

باراک اوباما نے جاری کردہ تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ مشعل جہاں ہوتی ہیں وہ جگہ گرم جوشی، ذہانت، مسکراہٹوں اور شائستگی کی عبارت ہوتی ہے، مشعل نے بھی جوابی پیغام میں اوباما سے محبت کا اظہار کرکے افواہوں کو ختم کردیا۔

خیال رہے کہ 63 برس کے باراک اوباما اوباما اور مشعل کی شادی کو 30 برس بیت چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما اور مشعال اوباما کی طلاق کی افواہیں گردش ہونے کی دو وجہ بتائی گئیں تھیں، جس میں دو اہم تقریبات میں مشعال اوباما کی غیرحاضری قراردی جارہی تھی۔

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں مشعال اوباما موجود نہیں ہوں گی، 9 جنوری کو سابق صدر جمی کارٹر کی تدفین میں بھی مشعال شریک نہیں ہوئی تھیں جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

barack obama

Michelle Obama

Former US President

shares picture