روس کیلئے کرائے کے فوجی بننے والے 12 بھارتی یوکرین میں ہلاک
روس کے لیے کرائے کے فوجی بننے والے 12 بھارتی فوجی یوکرین میں ہلاک جبکہ 16 لاپتہ ہوگئے ہیں۔
بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں بھارت کے 12 فوجی مارے گئے جبکہ 16 فوجی لاپتہ ہیں۔ وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والے فوجی بھارت کی جانب سے لڑ رہے تھے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آج (جمعہ) تک روسی فوج میں خدمات میں انجام دینے والے 126 بھارتی فوجیوں کے معاملات سامنے آئے ہیں.
بھارتی فوج کا ایک اور ٹرک حادثے کا شکار، متعدد فوجی ہلاک
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا ٹرک کھائی میں جاگرا، 5 اہلکار ہلاک، 9 زخمی
انہوں نے کہا کہ 126 فوجیوں میں سے 96 فوجیوں کو روس مسلح افواج نے فارغ کردیا ہے جبکہ 18 فوجی ابھی تک روسی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان میں 16 افراد کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔
بھارتی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ روس نے 16 فوجیوں کو لاپتا قرار دیا ہے، ان روس حکومت سے رابطے میں ہیں اور ان ان کی جلد رہائی اور وطن واپسی کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ روس میں خدمات میں انجام دینے والے 12 فوجی جنگ میں ہلاک ہوچکے ہیں ۔
یاد رہے بھارتی فوج کا رد عمل روسی فوج میں بھرتی ہونے والے کیرالہ سے تعلق رکھنے فوجی کی موت کے بعد آیا ہے جبکہ روس کے یوکرین کے ساتھ جاری تنازع کے دوران ایک اور زخمی ہو گیا تھا۔
واضح رہے کہ کیرالہ کا شہری بنل بابو یوکرین تنازعہ کے دوران مارا گیا تھا اور ہندوستانی سفارت خانہ اس کی لاش کی وطن واپسی کے لیے روسی حکام سے رابطے میں ہے۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔